کانگریس سیوادل کے قومی صدر لالجی دیسائ نے ناگور کے سریش ٹاک کو ان کو بڑی ذمہ داری دیتے ہوئے انہیں سیوادل کا کوآرڈینیٹر بنایا ہے۔
لالجی دیسائی نے قومی سطحی کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے سبھی ریاستوں میں سوشل میڈیا کو آرڈی نیٹرز کو مقرر کیا ہے جبکہ راجستان کی ذمہ داری سوریش ٹاک کو دی گئی ہے۔
سیوادل کے کوآرڈینیٹر مقرر ہونے کے بعد سریش ٹاک نے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر گویند سنگھ ڈوٹاسرا اور سیوا دل کے ریاستی صدر ہیمسنگھ شیخاوت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک کسان کے بیٹے ہیں اور جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے بہتر طریقہ سے نبھائیں گے۔
سریش ٹاک نے کہاکہ عالمی وبا کورونا کے دوران جس طرح سے ریاستی حکومت اور کانگریس پارٹی نے کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔