جے پور: دسہرے کا تہوار جمعہ کے روز ریاست راجستھان میں منایا گیا، اس موقع پر ہندو مذہب کے لوگ راون کا پتلا جلاتے ہوئے اس تہوار کو مناتے ہوئے نظر آئے۔ وہیں راجستھان کی سب سے بڑی یونیورسٹی راجستھان یونیورسٹی میں اس تہوار کو الگ ہی انداز میں منایا گیا، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی سطح کے رہنماؤں کا راون کا پتلا بنایا کر نذرآتش کیا۔
موقع پر این ایس یو آئی کے ریاستی سطح کے ذمہ داران، عہدےدران، کارکنان سمیت یونیورسٹی کے طلباء موجود تھے۔ این ایس یو آئی کے ترجمان رمیش کمار نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ آج دسہرے کے اس تہوار کو برائی پر اچھائی کی فتح کے طور پر منایا جاتا ہے اس لئے اگر بات کی جائے موجودہ وقت کی تو موجودہ وقت میں مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔