اردو

urdu

ETV Bharat / city

جھنجھنو ضلع میں چھ نئے مثبت معاملے - کورونا کا اثر

راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں آج چھ نئے کورونا مثبت معاملے سامنے آنے سے یہاں کورونا پوزیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 314 ہوگئی ہے۔

Six new positive cases in Jhanjhunu district
جھنجھنو ضلع میں چھ نئے مثبت معاملے

By

Published : Jun 22, 2020, 8:44 PM IST

ریاستی بی ڈی کے ہسپتال کے پی ایم او ڈاکٹر شبھ کرن کالیکر نے بتایا ہے کہ دہلی سے آئے سورج گڑھ علاقے کے بھوری واس گاؤں کے رہنے والے ایک چالیس سالہ شخص، گروگرام سے آئے بھوڑکی گاؤں کے رہنے والے ایک پینتیس سالہ شخص، جلگاؤں سے آئے ادے پور واڈی کے رہنے والے ایک ستائس سالہ نوجوان،ممبئی سے آیا بھوڑکی گاؤں کے رہنے والے ایک چالیس سالہ شخص، کولکتہ سے آئے گوڑا گوڑجی گاؤں کے رہنے والے بیاسی سالہ بزرگ، گروگرام سے آئے چڑاوا کے وارڈ نمبر 8 کے رہنے والے ایک 21 سالہ نوجوان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ ان سبھی کو علاج کے لیے ریاستی بی ڈی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دس کورونا مثبت مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 263 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details