ریاست راجستھان کے جھالڑا پاٹن سے تعلق رکھنے والی طالبہ شاہینہ اگوان کو برٹش کونسل کی جانب سے بیٹیوں کو سائنس سبجیکٹ میں دی جانے والی اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
شاہینہ اگوان یہ اسکالرشپ حاصل کرنے والی راجستھان کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ واضح رہے کہ یو۔کے کی برٹش کونسل کی جانب سے سائنس کے سبجیکٹ میں بیٹیوں کی ہمہ جہت ترقی کے مقصد سے عالمی سطح پر 5 طالبات کا انتخاب کیا گیا، جن میں سے ایک راجستھان کی شاہینہ اگوان بھی ہیں۔
برٹش کونسل کی جانب سے شاہینہ اگوان کو پندرہ ماہ تک ماسٹر آف سائنس کے لیے 40 لاکھ روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی، جس میں شائنا اگوان کا ویزہ، ٹیوشن فیس، رہائیشی سے لے کر آنے جانے اور پڑھائی کا مکمل خرچہ شامل ہے۔