ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گورنر کلراج مشر نے کشمیر طلبا سے راجبھون میں ملا قات کی۔
انہوں نے طلبا سے ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ' آئین بھارت کی روح ہے'، کیونکہ اسی سے پورا بھارت چلتا ہے۔
اطلاع کے مطابق سنٹرل ریزرو پولیس فورسز کے زیر اہتمام 'بھارت دورہ' پروگرام کے ایک حصے کے طور پر راجستھان کا دورہ کرنے والے کشمیری بچوں نے گورنر سے ملاقات سے قبل جے پور، ہوا محل، نہر گڑھ، آمیر، جل محل کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
جے پور گورنر نے کشمیری طلبا کو نصیحتیں بھی کیں، انہوں نے کہا کہ خوب محنت کریں اور آگے بڑھیں، کامیابی سے ہمکنار کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے آپ خوب جدو جہد کریں کامیابی ضرور قدم چومے گی۔
مزید پڑھیں: بجٹ میں مستعمل مشکل اصطلاحات کو آسان زبان میں سمجھیں