چہلم کے موقع پر جے پور کے رام گڑھ موڑ علاقے میں واقع کربلا شریف میں مختلف رسومات کو مکمل کرنے کے لیے خواتین کا ہجوم کثیر تعداد میں پہنچتا تھا، لیکن اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے راجستھان حکومت کی ایڈوائزری کے مطابق چند لوگوں کو ہی کربلا شریف میں جانے دیا جا رہا ہے۔
کربلا درگاہ جانے والے تمام راستوں کو پولیس کی جانب سے بیریکیٹنگ لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے جوان جگہ۔ جگہ پر تعینات کیے گئے ہیں۔ وہی پولیس محکمے کے تمام اعلیٰ افسران علاقے میں مستعدی کے ساتھ جگہ۔ جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔