جے پور: راہل گاندھی کے بیان کے بعد میں مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے اپنے خیالات کا اظہار Muslim organizations Leaders Reaction on Rahul Gandhi Statement بھی کیا گیا۔ مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے راہل گاندھی نے گزشتہ روز جے پور میں بیان دیا ہے، وہ صحیح نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی مہنگائی کو لے کر ریلی میں خطاب کرنے کے لیے پہنچے تھے لیکن مہنگائی سے متعلق انہوں نے کسی طرح کی کوئی بھی بات نہیں کی۔ وہیں جس طرح سے آج پورے بھارت میں بجلی کی قیمتیں راجستھان میں نظر آرہی ہیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں پر نظر آرہی ہے لیکن باہر گاندھی نے اس سے متعلق زیادہ بیان نہیں دیا۔ انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ پوری طرح سے غلط ہے۔ ان کو اس طرح کا بیان راجستان میں نہیں دینا چاہیے تھا۔