اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ramzan 2022: جے پور کے بازاروں میں رمضان کی رونقیں بحال

جے پورکے بازاروں میں رمضان کی رونقیں شام میں نظر آتی ہیں،لوگ گرمی اور دھوپ کی شدت کو برداشت کرتے ہوئے دن میں روزہ رکھتے ہیں اور راتوں میں نماز تراویح ادا کرتے ہیں۔ جے پور کے جن بازاروں میں دوپہر کے وقت عوام کا جم غفیر نظر آتا تھا وہاں اب سناٹا ہے، کیونکہ لوگ گرمی کی شدت اور دھوپ کی تمازت سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ Ramadan is the Most Sacred Month in Islamic Culture

رمضان کی رونقیں
رمضان کی رونقیں

By

Published : Apr 7, 2022, 10:57 AM IST

ماہ صیام پوری آب و تاب کے ساتھ گزر رہا ہے ،دنیا بھر کے مسلمان اس ماہ مقدس میں دیگر مہینوں کے مقابلہ زیادہ عبادات و ریاضت میں مشغول رہتے ہیں اور اپنے پروردگار کی خوشنودی کے طلبگار رہتے ہیں۔ تاہم رواں برس ماہ مقدس کے دوران بر صغیر میں گرمی کا قہر بھی جاری ہے ۔

Ramadan is the Most Sacred Month in Islamic Culture

رمضان کی رونقیں

راجستھان کے شہر جے پور کے بازاروں میں رمضان کی رونقیں نظر آرہی ہیں،لوگ گرمی اور دھوپ کی شدت کو برداشت کرتے ہوئے دن میں روزہ رکھتے ہیں،اور راتوں میں نماز تراویح اداکرتے ہیں۔جے پور کے جن بازاروں میں دوپہر کے وقت عوام کی جم غفیر نظر آتی تھی وہاں اب سناٹا ہے،کیونکہ لوگ گرمی کی شدت اور دھوپ کی تمازت سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Ramadan Fasting Tips: رمضان میں عبادت کے ساتھ صحت کا خیال بھی ضروری

تاہم جب دھوپ کی شدت کم ہوجاتی ہے۔اور لوگ نماز عصر اداکرلیتے ہیںاس کے بعد لوگ بازاروں کا رخ کرتے ہیں،نماز عصر کے بعد بازاروں میں رونق دکھائی دیتی ہے۔لوگ افطار کے لئے کھجور سمیت دیگر پھل خریدتے نظر آتے ہیں۔دکاندارو ں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگ گھرو ں سے کم نکل رہے ہیں۔جس کی وجہ سے بازاروں میں رونق نظر نہیں آرہی ہے ۔دکانداروں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں ان کا کاروبار عروج پر جائیگا،کیونکہ گزشتہ دو برسوں سے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ان کے کاروبار کو خسارہ کا سامناکرنا پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details