اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: نوجوان صحتیاب، پڑوسیوں نے استقبال کیا

چودہ روز تک آئیسولیشن وارڈ میں رہنے کے بعد پیر کو راجستھان کے شہر جودھپور میں اپنے گھر پہنچنے والے 25 برس کے نوجوان کا اس کے پڑوسیوں اور اہل خانہ نے شاندار استقبال کیا۔

Rajasthan
Rajasthan

By

Published : Apr 7, 2020, 9:47 PM IST

ہمانشو، اس کے چاچا اور چاچی کو 22 مارچ کو ایم ڈی ایم اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا جو علاج کے بعد ٹھیک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ خاندان 18 مارچ کو ترکی سے واپس آیا تھا اور ہمانشو کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر اسے اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس کے بعد ہمانشو کے کنبہ کے افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور ان میں سے دو افراد کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق ہمانشو، اس کے چاچا اور چاچی کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ کنبہ کے دیگر افراد کو راجستھان آیوروید یونیورسٹی کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔

نیلم نے بتایا کہ 'اگر کورونا وائرس کی کوئی معمولی علامت بھی نظر آتی ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ مریضوں کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی جاتی ہے کیونکہ اسٹاف علاج کی بہترین سہولیات مہیا کر رہا ہے۔ قرنطینہ مراکز کا بھی بہتر انتظام ہے۔'

اسپتال کے فرنٹ لائن اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہم سب کو اس بیماری سے نجات حاصل کرنے کے لئے میڈیکل اسٹاف کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ ڈاکٹروں کی وجہ سے ہی ہم صحت یاب ہوئے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details