اطلاعات کے مطابق نالے کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے دو گروپ کے درمیان تنازعہ میں باپ بیٹی کے قتل سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ خبروں کے مطابق مذکورہ سانحہ جے پور کے لال کوٹھی تھانہ علاقے کا بتایا جارہا ہے۔ یہ معاملہ ہفتہ کا بتایا جارہا ہے۔
معمولی تنازعہ میں باپ بیٹی کا قتل
بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے کی ایک بستی میں معمولی تنازعہ میں ایک ہی خاندان کے دو گروپ کے درمیان ہوئی جھڑپ میں باپ بیٹی کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
خونیں جھڑپ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد میں مقامی باشندوں نے پولیس کو اس سلسلے میں اطلاع دی، جس کے بعد لال کوٹھی تانہ پولیس موقع پر پہنچی اور جھڑپ میں زخمی لوگوں کو علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال میں علاج کے دوران پہلے 65 برس کے صابر نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا اور اس کے کچھ وقت بعد 35 برس کی صابر کی بیٹی نفیسہ نے بھی علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
- مزیدپڑھیں:نوئیڈا: قتل کا ملزم پولیس کے ساتھ محاذ آرائی کے دوران زخمی
- پلوامہ: نقب زنوں نے سیب کے 250 باکس لوٹ لیے
مذکورہ جھڑپ میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان تمام لوگوں کا جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں لال کوٹھی تھانہ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس پورے معاملے پر صابر کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرا بھائی دکان میں کام کررہا تھا اس دوران چند لوگ آئے اور اس پر ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کردیا۔