اردو

urdu

ETV Bharat / city

Rajasthan Waqf Board Chairman Appointment: مہینوں بعد راجستھان وقف بورڈ کو چیئرمین ملنے کا امکان

راجستھان وقف بورڈ میں خالی پڑی چیئرمین Rajasthan Waqf Board Chairman کی کرسی پر جلد ہی کسی شخص کی تقرری ہو سکتی ہے۔ یہ عہدہ گذشتہ نو ماہ سے خالی ہے۔

Rajasthan Waqf Board Chairman
Rajasthan Waqf Board Chairman

By

Published : Jan 1, 2022, 1:28 PM IST

جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جوتی نگر علاقے میں واقع راجستھان مسلم وقف بورڈ Rajasthan Waqf Board میں چیئرمین کی جلد تقرری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

گزشتہ روز راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت Rajasthan Chief Minister Ashok Gehlot کی جانب سے راجستھان مسلم وقف بورڈ کے خالی پڑے نشست پر 4 اراکن کی تقرری کی گئی تھی۔

اس تقریری کے تحت سماجی رکن کے طور پر ڈاکٹر خانو خان، سنی عالم دین کے طور پر ریشمہ، شیعہ عالم دین کے طور پر رانا زیدی اور آر اے ایس افسر کے طور پر اسلم شیر خان کے نام پر مہر لگائی گئی تھی۔ اس کے بعد راجستھان وقف بورڈ کے 9 ارکان کا کوٹا پورا ہو گیا۔ اب پیر کے روز سے چیئرمین کے انتخاب کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وہیں سابق چیئرمین ڈاکٹر خانو خان کا نام طے مانا جا رہا ہے۔


مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details