ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع راجستھان یونیورسٹی کے طلبا یونین انتخابات میں پوجا ورما نے 675 ووٹوں سے اے بی وی پی کے امیداور امت کو شکست دے دی۔
خیال رہے کہ راجستھان یونیورسٹی ریاست کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جہاں گذشتہ روز طلبا یونین کے لیے انتخابات ہوئے اور آج نتائج کا اعلان کیا گیا۔ انتخابی نتائج میں پوجا ورما نے اے بی وی پی کے امیداور امت کو شکست دی۔ پوجا ورما نے این ایس یو آئی سے بغاوت کر کے انتخابات میں پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا اور کامیابی حاصل کی۔