اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان: ایس ڈی پی آئی کی پریس کانفرنس - محمد رضوان خان, ریاستی صدر ایس ڈی پی آئی

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے سی اے اے اور این آر سی لاگو نہیں کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

راجستھان: ایس ڈی پی آئی نے پریس کانفرنس کی
راجستھان: ایس ڈی پی آئی نے پریس کانفرنس کی

By

Published : Jan 22, 2020, 9:59 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:21 AM IST

ایس ڈی پی ایس نے اشوک گہلوت اور کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی سے درخواست کی ہے کہ وہ پنجاب اور کیرالہ کی طرز پر کیا راجستھان میں بھی این پی آر لاگو نہیں کیا جائے گا کیونکہ جس طرح سے باتیں ہو رہی ہیں وہ ہماری سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔

راجستھان: ایس ڈی پی آئی نے پریس کانفرنس کی

دارالحکومت جے پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی ایس جماعت کے ذمہ داروں نے کہا کہ این پی آر کی ہم مخالفت اس لئے کر رہے ہیں کہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ پہلے ہی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ این آر سی سے قبل این پی آر ہمارا پہلا قدم ہوگا۔

این پی آر میں ان تمام باتوں کو شامل کیا گیا ہے جو این آر سی سے ملتی جلتی ہے اور اب جس طرح سے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے گذشتہ چھ ماہ میں کوئی بھی بات شہریت ترمیمی قانون سے متعلق کی ہی نہیں۔

ایس ڈی پی آئی کے مطابق شہریت ترمیمی قانون کے ذریعہ ایک خاص مذہب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس لیے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قانون کو واپس لیا جائے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details