اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان: وقف بورڈ کی جائیداد پر ناجائز قبضے کے خلاف جلد کارروائی - ڈاکٹر خانو خان بودھوالی

راجستھان کے ناگور ضلع میں وقف بورڈ کی جائیداد پر ناجائز قبضے کو ہٹانے سے متعلق جلد ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

راجستھان کے ناگور میں ہوگی وقف بورڈ کی بڑی کاروائی
راجستھان کے ناگور میں ہوگی وقف بورڈ کی بڑی کاروائی

By

Published : Sep 12, 2020, 5:01 PM IST

ریاست راجستھان کے ناگور ضلع میں ’’راجستھان مسلم وقف بورڈ‘‘ کی جانب سے آئندہ دنوں میں ایک بڑی کارروائی کو عمل میں لایا جائے گا، جس کو لے کر راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

جیسے ہی ضلع کلکٹر ناگور کی جانب سے راجستھان مسلم وقف بورڈ کو رپورٹ سپرد کر دی جائے گی اس کے بعد ہی جن لوگوں نے راجستھان مسلم وقف بورڈ کی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

راجستھان: وقف بورڈ کی جائیداد پر ناجائز قبضے کے خلاف جلد کارروائی

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی قیادت میں ’’ناگور سے ہم بسم اللہ پڑھنے جا رہے ہیں، اور جو ناگور کلیکٹر نے کام کیا ہے وہ کافی زیادہ بہترین ہے۔‘‘

انہوں نے ناگور کلکٹر کی جانب سے ناگور شہر اور گاؤں کے تمام افسران کو یہ آرڈر دیا ہے کہ وقف بورڈ کی جو بھی جائیداد ہے اس کے بارے میں تمام معلومات جلد سے جلد فراہم کی جائے، ’’جیسے ہی ہمارے پاس تمام معلومات پہنچائی جائیں گی ہم ناگور میں کارروائی کو عمل میں لائیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی گزشتہ کچھ روز قبل ناگور ضلع کے دورے پر تھے جہاں پر انہوں نے وقف بورڈ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اعلیٰ افسران کو راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے تحریری شکایت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details