اردو

urdu

ETV Bharat / city

'راجستھان میں تیسرے سیاسی محاذ کی ضرورت' - مسلم تنظیموں کے ذمہ داران

کل ہند مجلس اتحادالمسلین کے سربراہ اسد الدین اویسی تین دن قبل اچانک جے پور پہنچے اورسرکردہ افراد کے ساتھ میٹنگ کی جس کے بعد راجستھان کے سیاسی حلقوں میں چہ می گوئیاں جاری ہیں۔

مسلم تنظیم
مسلم تنظیم

By

Published : Sep 9, 2021, 1:14 PM IST

ایم آئی ایم کے صدر اور حیدر آباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی تین دن قبل اچانک راجستھان کے دارلحکومت جے پور پہنچے اور ایک ہوٹل میں چنندہ افراد کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک انٹرویو بھی دیا جس کے بعد راجستھان کے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔

'راجستھان میں تیسرے سیاسی محاذ کی ضرورت'

وہیں دوسری جانب مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اگر اسدالدین اویسی راجستھان آتے ہیں تو ہم ان کا استقبال کریں گے۔

مسلم تنظیموں سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ اسدالدین اویسی کو جلد ہی راجستھان کا دورہ کرنا چاہیے۔ ہم ہر قدم پر ان کا ساتھ دیں گے۔

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ راجستھان میں کانگریس حکومت ہونے کے باوجود مسلمانوں سے جڑے معاملات پر توجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی افراد اپنا ووٹ کانگریس کو دیتے ہیں لیکن اقلیتوں کی ترقی نہیں ہو رہی ہے۔ اس لیے راجستھان میں تیسرے محاذ کی سخت ضرورت ہے۔

وہیں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اگر اسد الدین اویسی راجستھان کے دورہ پر آتے ہیں تو ہم ان کا استقبال کریں گے۔ کیونکہ راجستھان میں تیسرے محاذ کی سخت ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

مسلم قیادت کو مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم: اسدالدین اویسی

وہیں جماعت اسلامی ہند کے راجستھان کے صدرکا کہنا ہے کہ راجستھان میں تیسرے محاذ کی ضرورت تو ہے لیکن وہ محاذ ذات اور برادری سے بالاتر ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details