اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق گورنر کلیان سنگھ کے انتقال پر راجستھان کے رہنماؤں کا اظہارِ غم - کلیان سنگھ کی موت

اتر پردیش کے دو مرتبہ وزیراعلی اور راجستھان کے سابق گورنر کلیان سنگھ کے انتقال پر راجستھان کے بی جے پی اور کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

rj_jai_kalyan intqal_03_dry_7204840
d

By

Published : Aug 22, 2021, 7:51 AM IST

جے پور:اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اور راجستھان کے سابق گورنر کلیان سنگھ کے انتقال پر راجستھان کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں نے غم کا اظہار پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پیشد کیا۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ٹویٹ کر لکھا کے کلیان سنگھ کے انتقال سے مجھے کافی غم ہوا ہے، میں بگھوان سے دعا کرتا ہوں کہ بگھوان ان کی خاندان کے لوگوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت کا ٹوئٹ

راجستھان کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجہ نے ٹویٹ کر لکھا کہ سابق گورنر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ جی کے انتقال کی خبر سن کر کافی غمزدہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کی وہ ایک بہترین شخصیت تھے۔ انہوں نے بھارت کی عوام اور ملک کے لئے کافی اچھے کام کئے ہیں۔

ٹوئٹ وسندھرا

مزید پڑھیں:اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کا انتقال

وہیں، راجستھان حکومت میں وزیر تعلیم اور کانگریس پارٹی کی ریاستی صدر گویند سنگھ ڈوٹا سرا، بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا، راجستھان اسمبلی کے صدر اور رکن اسمبلی سی پی جوشی سمیت راجستھان حکومت میں وزیر، کانگریس اور بی جے پی کے رہنما سمیت دیگر لوگوں نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کلیان سنگھ کو خراج عقیدت پیش کی گیا۔

معلوم ہوکہ اترپردیش کے دو مرتبہ وزیر اعلی رہ چکے کلیان سنگھ کا 89 برس کی عمر میں لکھنئو کے ایس جی پی جی آئی ہسپتال میں کل دیر رات انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً دو مہینے تک علالت میں رہے۔

1992 میں جب بابری مسجد کو شہید کیا گیا اس وقت وہ یوپی کے وزیر اعلی تھے۔

ان کی آخری رسومات کل پیر کو ان کے آبائی گاؤں علی گڑھ ضلع کے مدھولی میں ادا کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details