اردو

urdu

ETV Bharat / city

'عازمین کی خدمت کے لیے نہیں، لوگ ذاتی مفاد کے لیے جاتے ہیں' - Haj comeetee

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں منعقد حج کانفرنس اور استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خان نے عجیب و غریب بیان دیتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کی خدمت کے لیے لوگ مقدس مقام پر جاتے ہیں تو ذاتی مفاد کے حل کرنے لگ جاتے ہیں جسے سن کر شرکاء سکتے میں پڑ جاتے ہیں۔

خانو خان، چیئر مین وقف بورڈ، راجستھان
خانو خان، چیئر مین وقف بورڈ، راجستھان

By

Published : Jan 10, 2020, 11:44 PM IST

انہوں نے مزید کہا کہ 'میرے پاس ان تمام لوگوں کے نام بھی موجود ہیں جو گزشتہ کئی برس سے حاجیوں کی خدمت کے لیے وہاں پر جاتے ہیں اور سیر سپاٹ کرنے کے لیے نکل جاتے ہیں، اور حاجیوں کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔

'عازمین کی خدمت کے لیے نہیں لوگ ذاتی مفاد کے لیے جاتے ہیں'

اس لئے جو لوگ حقیقت میں حاجیوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ لوگ وہاں نہیں جا پاتے اور مایوس ہوکر گھر ہی رک جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 'میں ان تمام لوگوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ جو لوگ حقیقت میں حاجیوں کی خدمت کے جذبے سے اس مقدس مقام جانا چاہتے ہیں تو ان لوگوں کو جانے دیں۔

اتنا ہی نہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'میں ان تمام لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ آخرت میں قیامت کے دن خدا کے سامنے پیش ہوں گے اس لیے وہ اچھی نیت کے ساتھ وہاں جائیں'۔

وہیں ریاستی حکومت میں اقلیتی وزیر محمد صالح نے کہا کہ عازمین حج کی خدمت کے لیے تجربہ کار لوگوں کو بھیجا جاتا ہے تاکہ حجاج کرام کا اچھی طرح خیال رکھ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details