ریاست راجستھان سے عازمین حج کا مقدس سفر حج کے لیے روانہ ہونے کا سلسلہ بدھ کی رات کو پورا ہوگیا ہے۔
18 جولائی سے شروع ہوئی حج کی پرواز میں یکم اگست تک انیس فلائٹس میں تقریباً 6750 عازمین حج روانہ ہوئے۔
ریاست راجستھان سے عازمین حج کا مقدس سفر حج کے لیے روانہ ہونے کا سلسلہ بدھ کی رات کو پورا ہوگیا ہے۔
18 جولائی سے شروع ہوئی حج کی پرواز میں یکم اگست تک انیس فلائٹس میں تقریباً 6750 عازمین حج روانہ ہوئے۔
سبھی پروازیں دار الحکومت جے پور میں واقع سانگانیر ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں، اس بار 25 جولائی کو چار پرواز 26 اور 27 جولائی کو دو دو پرواز اور باقی ایام میں ایک ایک پرواز روانہ ہوئی۔
امسال سفر حج پر جانے والے 6750 عازمین حج میں ویسے تو ہر عمر کے لوگ شامل ہیں، لیکن خاص بات یہ ہے کہ سب سے چھوٹی عازمین حج 11 مہینے کی بچی الفضاء پروین شامل تھی۔ الفضاء پروین پہلی پرواز میں مکہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔