راجستھان میں کورونا وبا کا قہر کم ہونے باعث راجستھان حکومت نے سیاحتی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا لیکن ان سیاحتی مقامات پر جو سیاح اور مقامی باشندے تفریح کرنے کے لئے پہنچ رہے ہیں ان کے چہرے پر ماسک نظر نہیں آرہا ہے، لوگ سوشل ڈسٹنسنگ پر بھی عمل کرتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔
لوگوں کا ہجوم یہاں پر الگ الگ جگہوں پر نظر آرہا ہے، بڑی بات یہ ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف نہ تو کوئی کارروائی کی جارہی ہے اور نہ ہی کوئی سمجھانے والا ان لوگوں کو نظر آرہا ہے۔
بہرحال جس طرح کا منظر جے پور کے جل مہل، آمیر نہار گڑھ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر نظر آرہا ہے اس کے مدنظر یہی کہا جاسکتا ہے کہ عوام کورونا کو لیکر سنجیدہ نہیں ہیں۔