مرکزی حکومت کے خلاف آج راجستھان کانگریس کے رہنماؤں نے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی قیادت میں اقتصادی بحران سمیت متعدد مسائل پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مذکورہ ریلی جے پور میں واقع کانگریس پارٹی کے دفتر سے سول لائن پھاٹک تک نکالی گئی جس میں کانگریس پارٹی کے اعلی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ریلی میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔