ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پولیس محکمہ کو نئی گاڑیاں سپرد کیں، ان گاڑیوں میں 127 سگمہ موٹرسائیکل اور 70 چیتک فور ویلر شامل ہیں، ان تمام گاڑیوں کے ذریعے کرونا وبا کے دوران ایک ریلی بھی نکالی گئی، اس درمیان پولیس محکمہ کے تمام اعلیٰ افسران اور حکومت کے ذمہ داران موجود رہے۔
جے پور کے ایڈیشنل کمشنر اجے پال لامبہ نے بتایا کہ پولیس کی پرانی گاڑیوں میں جو کیمرے لگے تھے وہ تمام کیمرے پولیس کے ابھے کمانڈ سینٹر سے نہیں جڑے تھے اب ان نئی گاڑیوں کے کیمرے پولیس کے ابھے کمان سینٹر سے جڑے ہوئے ہیں۔