راجیہ سبھا رکن کروڑی لال مینا نے آماگڑھ قلعہ پر پرچم لہرایا تھا جب کہ پولیس نے اس علاقہ میں داخلہ پر پابندی لگا رکھی تھی، لیکن کروڑی لال مینا قلعہ تک پہنچے اور وہاں مینا برادری کا پرچم لہرایا۔
کروٹی لال مینا نے آماگڑھ قلعہ پر لہرایا پرچم، پولیس نے کیا گرفتار اس موقع پر راجیہ سبھا کے رکن نے بتایا کہ آماگڑھ قلعہ تک پہنچنے کے لیے کافی مشکلات پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز بارش میں جنگل کے راستہ جہاں جنگلی جانوروں سے خطرہ تھا ہم پہنچے اور پرچم لہرایا۔
کروٹی لال مینا نے آماگڑھ قلعہ پر لہرایا پرچم، پولیس نے کیا گرفتار یہ بھی پڑھیں:جے پور: جل محل کے پاس گندگی، سیاحوں کو دشواری
واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ نگر کے آما گڑھ قلعہ میں پرچم لہرانے کے معاملہ میں ہندو مذہب سے وابستہ دو گروپ آمنے سامنے ہیں۔ دھروہر بچاؤ تنظیم اور مینا برادری کی جانب سے ایک دوسرے گروپ کی مخالفت کی جارہی ہے۔ احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ رکن اسمبلی رام کیش مینا کی جانب سے گاندھی سرکل سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ تک پیدل مارچ کیا گیا۔