اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان اسمبلی اسپیکر سپریم کورٹ سے رجوع - راجستھان اسمبلی اسپیکر

راجستھان اسمبلی اسپیکر نے سچن پائلٹ اور ان کے خیمہ کے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کے معاملے میں ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے معاملے کی فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔

Rajasthan Assembly Speaker reaches Supreme Court
راجستھان اسمبلی اسپیکر سپریم کورٹ پہنچے

By

Published : Jul 22, 2020, 4:35 PM IST

راجستھان اسمبلی اسپیکر نے راجستھان ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں جمعہ کے روز اس نے سچن پائلٹ اور ان کے خیمہ کے 18 اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائی پر روک لگا دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ اسمبلی کے اسپیکر کو سچن خیمہ پر کاروائی کرنے سے نہیں روک سکتا۔ عدالت کا کل کا حکم عدلیہ اور انتظامیہ میں ٹکراؤ پیدا کرتا ہے۔ عرضی پر آج ہی سپریم کورٹ سے سماعت کی مانگ کی جائے گی۔

عرضی گزار نے ہائی کورٹ کے عبوری حکم پر روک لگائے جانے کا بھی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں اسپیکر نے سپریم کورٹ کے پرانے فیصلے کا حوالہ بھی دیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے پرانے فیصلہ میں کہاتھا کہ جب تک نااہلی کی کاروائی مکمل نہیں ہو جاتی تب تک اسپیکر کی کاروائی میں عدالت دخل اندازی نہیں کرسکتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details