اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: بارش سے سڑکیں جھیل میں تبدیل - جے پور کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج خوب بارش ہوئی، بارش اتنی تیز تھی کہ یہاں کی نہروں کی دیواریں ٹوٹ گئی جس سے ان کا گندا پانی سڑکوں پر آ گیا، اس وجہ سے جے پور کا ٹرافک جام ہو گیا۔

بارش سے سڑکیں سیراب
بارش سے سڑکیں سیراب

By

Published : Jul 7, 2020, 11:02 PM IST

اس بارش میں جہاں ایک جانب گرمی سے نجات ملی تو وہیں دوسری جانب عوام کو سڑکوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش سے سڑکیں سیراب

عوام کو کس طرح پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جے پور کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا اور پانی بھرنے کی وجہ سے لوگوں کی گاڑیاں پانی میں جام ہو گئیں۔

جے پور کے جل مہل علاقے میں پانی اتنا زیادہ جمع ہو گیا کہ یہاں پر دونوں طرف سے راجستھان پولیس نے سڑک کو بند کروایا اور عوام کو آگے جانے سے روکا۔ اس طرح سے تیز بارش ہونے کے بعد راجھستان کے کاشتکاروں کے چہرے پر خوشی بھی نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت جے پور اور میں بارش کے موسم سے قبل ہی ای ٹی وی بھارت کی جانب سے نالوں کی صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے بارش کے درمیان جن مشکلات کا سامنا عوام کو کرنا پڑ سکتا ہے اس بارے میں خبر شائع کی گئی تھی جس کا نتیجہ آچ سب کے سامنے آیا۔ نگر نیگم کے ملازمین کی لاپرواہی کا خامیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details