راجستھان کانگریس کے انچارج اجے ماکن بھی آج شام کو تیاریوں کے سلسلے میں کشن گڑھ پہنچیں گے۔ ضلع اجمیر میں دیہات کانگریس تنظیم نہ ہونے کے سبب تمام تیاریوں کی ذمہ داری ریاستی کانگریس کی نائب صدر اور سابق وزیر نسیم اختر انصاف دیکھ رہی ہیں۔
محترمہ انصاف نے آج پشکر بلاک کانگریس کی میٹنگ مالیار مندر میں کی جس میں انہوں نے راہل گاندھی کی روپن گڑھ ریلی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اور زیادہ سے زیادہ کسانوں اور پارٹی کارکنان سے ریلی میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
راہل گاندھی 13 فروری کو کشن گڑھ ہوائی اڈہ پہنچیں گے جہاں سے وہ روپن گڑھ پہنچ کر کسان ریلی سے خطاب کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی اور ریلی کے مدنظر پولیس انتظامیہ بھی مستعد ہو گئی ہے۔