اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ملک کی موجودہ صورتحال قابل افسوس'

راجستھان کے دارالحکومت جے پورمیں شہریت ترمیمی قانون و این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے سابق آئی اے ایس کنن گوپی ناتھن نے خطاب میں لوگوں سے کہا کہ' ہمیں اچھا لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں ملک کی عوام اس بات کو سمجھ چکی ہے کہ بی جے پی حکومت آپس میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے'۔

'ملک کی موجودہ صورتحال قابل افسوس'
'ملک کی موجودہ صورتحال قابل افسوس'

By

Published : Feb 24, 2020, 1:49 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:51 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے خطاب میں سابق آئی اے ایس کنن گوپی ناتھن نے کہا کہ' اگر آج کوئی نوجوان سوال کرتا ہے تو اس کو ٹکڑے ٹکڑےکا نام دیا جاتا ہے، کوئی مسلمان سوال کرتا ہے تو اس کو دہشت گرد اور جہادی کا نام دے دیا جاتا ہے، کوئی ہندو اگر سوال کر لے تو اس کو قومی اختلاف پیدا کرنے والا کہہ دیا جاتا ہے، ہمیں اچھا لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں ملک کی عوام اس بات کو سمجھ چکی ہے کہ بی جے پی حکومت اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے'۔

'ملک کی موجودہ صورتحال قابل افسوس'

انہوں نے کہا کہ آج مودی حکومت جو بھی فیصلے کررہی ہے وہ غلط ہے، انہوں نے گہلوت حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گہلوت حکومت بھی اپنا رخ صاف نہیں کر رہی ہے کہ وہ این پی آر لاگو کرے گی یا نہیں کرے گی کیونکہ این پی آر این آر سی کی جانب پہلا قدم ہے۔

مزید پڑھیں:'این پی آر ہمیں منظور نہیں'

اپنے عہدہ سے استعفی دینے کے تعلق سے انہوں نے بتا یا کہ' جو دل کی بات تھی وہ کھل کر سبھی کے سامنے نہیں رکھ پا رہے تھے اور اور اسی وجہ سے انہوں نے کشمیر مسئلے پر اپنے عہدہ سے استعفی دیا اور آج کھل کر اپنی بات وہ عوام کے درمیان رکھ رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details