ملک ہندوستان کی دارالحکومت دہلی کے جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں ہوئے پولیس معاملے کو لے کر آج بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-
دہلی میں پولیس کی کارروائی کے خلاف جے پور میں احتجاجی مظاہرہ یہاں پر مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ عام عوام سڑکوں پر اتری اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
یہاں پر اس مظاہرے میں شامل ہونے کے لیے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں تختیوں کے ساتھ ساتھ جن لوگوں نے ہندوستان کو آزادی دلانے میں شہادت دی تھی ان لوگوں کی تصویریں اپنے ساتھ لے کر یہاں پر پہنچے۔
جن لوگوں میں مہاتمہ گاندھی, جواہر لال نہرو, ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سمیت دیگر لوگوں کی تصویریں شامل تھی۔ یا سے سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی کی جن لوگوں نے جامعہ گھس کر بے دردی کے ساتھ میں وں کے ساتھ مارپیٹ کی ہے ان کے اصولوں پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ اس دوران کثیر تعداد میں بزرگوں کے نوجوان کثیر تعداد میں موجود رہے۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے درمیان بتایا کہ جس طریقے سے دہلی پولیس کی جانب سے سے جامعہ کے طلباء کے ساتھ سلوک کیا گیا ہے وہ کافی زیادہ غلط ہے، ہم جامعہ کے طلبہ کے ساتھ ہیں۔
اگرہم شہریت ترمیمی بل کو لے کر کوئی بھی مخالفت کرتے ہیں تو ہمارا حق ہے لیکن جس طریقے سے سیاسی جماعت اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے وہ کسی بھی صورت حال میں منظور نہیں ہے۔ اگر اگر جن جن پولیس کے جوانوں نے کلمہ کے ساتھ مارکیٹ کی ہے ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاتا تو ہم آگے ایک بڑا احتجاج کریں گے۔