اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protest Over Cut in Vacancies for Teachers: اردو اساتدۃ کی ویکینسی میں کمی کے خلاف جے پور میں احتجاجی مظاہرہ - مظاہرین کو پولیس نے روکا

جے پور میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اسمبلی میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اردو کی 1000 ویکینسی نکالی جائے گی۔ لیکن اردو کی صرف 309 ویکینسی نکالی گئی ہے۔یہ حکومت کے اردو کے تئیں ارادہ کو ظاہر کرتا ہے۔ لہٰذا وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنے کئے ہوئے وعدوں پر عمل پیرا ہوں۔ Protest in Jaipur over shortage of vacancies for Urdu teachers

احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Jan 28, 2022, 11:09 AM IST


ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ریاست کے مختلف اضلاع سے لوگ پہنچے اور ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ ایڈووکیٹ پپو خلجی کی قیادت میں کیا گیا۔


مظاہرین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ اپنے وعدوں کے عمل آوری کو یقینی بنائیں۔

احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اسمبلی میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اردو کی 1000 ویکینسی نکالی جائے گی۔ لیکن اردو کی صرف 309 ویکینسی نکالی گئی ہے۔ یہ حکومت کے اردو کے تئیں ارادہ کو ظاہر کرتا ہے۔ لہٰذا وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنے کئے ہوئے وعدوں پر عمل پیرا ہوں۔ Protest in Jaipur over shortage of vacancies for Urdu teachers

جے پور کے شہید اسمارک پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد مظاہرین وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوئے۔ لیکن پولیس کی جانب سے شہید اسمارک کے قریب مظاہرین کو روک لیا گیا۔اس کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں پولیس اہلکار کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مظاہرین نے پولیس اہلکار سے کہا کہ وہ محکمۂ تعلیم کے افسران سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں جانے کی اجازت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details