احتجاج کر رہی تمام خواتین یہی پر بارش میں ڈٹی ہوئی نظر آئیں، احتجاج کے ذمہ داران کے مطابق بارش سے قبل ہی یہاں پر واٹرپروف ٹینٹ لگوا دیے گئے تھے۔
بارش میں بھی خواتین کا احتجاج جاری - protest against caa at jaipur
ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج بارش کا قہر نظر آیا، یہاں پر کافی دیر تک مسلسل بارش ہوئی اور بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، بارش اتنی زیادہ تیز تھی کہ یہاں پر سڑکیں جام ہو گئیں اور نالوں کا گندہ پانی سڑکوں پر آگیا، اس کے باوجود شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری رہا۔
![بارش میں بھی خواتین کا احتجاج جاری بارش میں بھی خواتین کرتی رہی احتجاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6310849-1087-6310849-1583430282694.jpg)
ذمہ داران کے مطابق ہم نے جب یہ گزارش کی کہ آپ لوگ یہاں سے تھوڑی دیر کے لئے ہی تبدیل ہو جائے تو یہاں کی خواتین کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے امتحان کی گھڑی ہے۔ اللہ ہم لوگوں سے امتہان لے رہا ہے ہم یہاں سے کہیں پر بھی نہیں جانے والے، ذمہ داران کے مطابق جب تک اس قانون کو واپس نہیں لے لے جاتا تب تک چاہے سے ہمارا انتقال بھی کیوں نہیں ہو جائے تو ہم یہاں سے یہ احتجاج کو نہیں ہٹانے والے، واضح رہے کہ جےپور کے شہید اسمارک پر شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں غیرمعینہ بننے کا اعلان 31 جنوری کو کیا گیا تھا اور آج روز تک یہ دھرنا اسی طرح سے مسلسل جاری ہے۔ وہیں بارش کے بعد جو کارکنان ہے وہ یہاں پر انتظامات کو سنبھالتے ہوئے نظر آئے۔