مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سٹی سکریٹری اور سابق کونسلر راجیش سنگھوی نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کورونا کے دور میں بجلی کے بل معاف کرنے تھے، لیکن انہوں نے بل معاف نہ کر کے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا ہے جو ریاست کے غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ 10 ستمبر کو - بجلی کے بل معاف
راجستھان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے 10 ستمبر کو ضلع کلکٹری پر مظاہرہ کیا جائے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کا ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار: کووند
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ناقص میٹروں کی وجہ سے عام لوگوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادھے پور جن ہت مورچہ اور بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکن 10 ستمبر کو ضلع کلیکٹری پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔