اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیگر مذاہب کے لوگ مسجد میں جمع ہوئے - muslims in jaipur

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جےپور کے جوہری بازار علاقہ میں واقع جامع مسجد میں مسجد کمیٹی اور جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں دیگر مذاہب کے لوگوں نے حصہ لیا۔

دیگر مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی
دیگر مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی

By

Published : Mar 6, 2020, 11:16 PM IST

پروگرام کا نام مسجد تعارف پروگرام دیا گیا۔ اس پروگرام میں مسلم مذہب کے ذمہ داران کی جانب سے نماز، قرآن، وضو اور دیگر چیزوں کے بارے میں لوگوں کو تفصیل سے بتایا گیا۔ دمہ داران نے بتایا کہ موجودہ وقت میں تمام مذہب کے بارے میں ایک دوسرے کو جاننے کی ضرورت ہے۔ اس لیے آج اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں شامل لوگوں نے مسجد کے دیگر حصوں کا جائزہ لیا اور ان کے بارے میں معلومات کو اپنی نوٹ بک میں بھی نوٹ کیا۔

دیگر مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی

پروگرام میں دیگر مذاہب کے ذمہ داران موجود رہے۔ وہیں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی پروگرام کی شان بڑھاتے ہوئے نظر آئے۔

دیگر مذاہب کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ یہاں پر آکر سکون مل رہا ہے اور جس طرح سے یہاں کے بارے میں معلومات دی جارہی ہے وہ بہترین ہے۔ یہاں ہندو مسلم ایکتا کا جو پیغام دیا جا رہا ہے اس پیغام کو ہم زندگی میں کبھی نہیں بھولیں گے۔

لوگوں کے مطابق سبھی مذاہب کی کتابوں میں یہی لکھا ہوا ہے کہ ہر کام ساتھ مل کر کرنا چاہیے۔ کسی بھی مذہب میں فرق نہیں کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details