راجستھان کے دارالحکومت جےپور میں ای ڈی کی چھاپہ ماری کی کاروائی پر پی ایف آئی نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں جاری کسان تحریک سے لوگوں کا ذہن ہٹانے کے لئے کی جا رہی ہے۔
جے پور: پی ایف آئی نے مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا واضح ہو کہ ملک بھر میں پی ایف آئی کے 26 دفاتر پر چھاپہ ماری کی کاروائی کی گئی ہے۔
راجستھان کے صوبائی سیکرٹری تاج محمد اور ان کی ٹیم نے مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی آواز کو دبانے کیلئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفتر پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایف آئی ہمیشہ ملک کی عوام کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ مرکزی حکومت ان کی آواز کو دبانے کے لیے ای ڈی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
پی آئی اے نے کہا کہ ان کے خلاف کبھی کوئی وطن پرستی کے خلاف کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور جب کبھی بھی پی ایف آئی پر الزامات لگے ہیں وہ تمام ملک کی عدالتوں میں رد کئے گئے ہیں۔