اس اہم میٹنگ میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی مذہب کے مذہبی رہنماؤں، علاقے کے سماجی کارکنان و سیاسی رہنماؤں کی بھی موجودگی رہی۔ یہ میٹنگ اے ڈی سی پی سمن چودھری کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ اس اہم میٹنگ میں تمام لوگوں نے اپنی بات کو پولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران کے سامنے رکھا۔ پولیس محکمے کے افسران کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جو بھی ضروریات ہے اس کو ہم پورا کریں گے۔
اس دوران اے ڈی سی پی سمن چودھری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ میری تقرری کے بعد میں پہلی مرتبہ ان تمام لوگوں کے ساتھ میں آج میری میٹنگ ہوئی ہے، جو بھی پولیس کی باتیں ہیں ان باتوں کو ہم نے عوام اور تمام مذہبی رہنماؤں کے درمیان رکھا۔