اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: پانی کا پائپ پھٹنے سے ہزاروں لیٹر پانی ضائع - مقامی رہنما موقع پر پہنچے

تقریباً دو گھنٹے بعد مونسپل کارپوریشن اور محکمہ پانی کے ملازمین موقع پر پہنچے اور پانی کو بند کروایا۔

water leaked
پانی کا پائپ پھٹا

By

Published : Sep 17, 2021, 3:27 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج پانی کا پائپ پھٹ گیا، جس سے ہزاروں لیٹر پانی خراب ہوا۔ یہ پانی کا پائپ جے پور کے گنگاپول علاقے میں پھٹا۔ پانی کا پائپ پھٹنے سے سڑک پر پانی ہی پانی ہوگیا۔

پانی کا پائپ پھٹا

پانی کا پائپ پھٹنے کی وجہ سے اس پانی میں بچے نہاتے ہوئے نظر آئے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد غلطا تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو سنبھالا۔

مقامی رہنما موقع پر پہنچے اور میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پانی کے اعلیٰ افسران اور ملازمین کو فون کیا لیکن کافی دیر تک پانی بہتا رہا۔

تقریبا دو گھنٹے بعد مونسپل کارپوریشن اور محکمہ پانی کے ملازمین موقع پر پہنچے اور پانی کو بند کروایا۔

مقامی رہنما غفور منصوری نے کہا کہ 'ہم لوگوں کو جیسے ہی اطلاع ملی کہ یہ بڑا واقعہ ہمارے علاقے میں پیش نظر آیا ہے تو ہم لوگ فوراً ہی موقع پر پہنچے اور یہاں تمام ملازمین کو اس بارے میں بتایا گیا۔ کچھ ہی دیر میں یہ پانی بند کروا دیا گیا۔

واضح رہے کہ چھ ماہ میں دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے جب اس طرح کے پانی کا پائپ پھٹنے کا معاملہ اس علاقے میں پیش آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details