راجستھان کے جے پور میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں حکومتی گائیڈ لائنز کے ساتھ مساجد میں نمازوں کے دوران سماجی دوری کا خاص اہتمام کیا جا رہا ہے۔
سماجی دوری کے ساتھ مسجد میں جتنے لوگوں کو بھی نماز پڑھنے کی گنجائش ہے اتنے ہی افراد نماز پڑھنے کے لیے مساجد کا رخ کر رہے ہیں۔
دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں واقع مسجد آہنگران کے امام جی این قادری کا کہنا ہے کہ یہ وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے لیکن اس وبا نے بھارت میں کافی زیادہ قہر برپا کیا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بنا ماسک کے کسی بھی شخص کو مساجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور سماجی دوری کے ساتھ میں جتنے لوگوں کو حکومت کی جانب سے مقرر کیے گئے ہیں اتنے ہی افراد نماز ادا کرنے مسجد آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دوران بھی یہ اعلان کیا گیا تھا کہ تمام لوگ حکومتی اعلان کے مطابق گھروں پر ہی نماز ادا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے جو بھی پابندیاں عائد کی جائے گی ان کا ہم خاص طور پر خیال رکھیں گے۔