اردو

urdu

ETV Bharat / city

پنچایت انتخابات: دوسرے مرحلے میں 84.67 فیصد پولنگ - راجستھان کی 36 پنچایت سمیتی

ریاستی الیکشن کمیشن کے کمشنر پی ایس مہرا نے بتایا کہ سب سے زیادہ 92.75 فیصد ووٹنگ ضلع باڑمیر کی رامسار پنچایت سمیتی میں درج کی گئی ہے۔

پنچایت انتخابات: دوسرے مرحلے میں 84.67 فیصد پولنگ
پنچایت انتخابات: دوسرے مرحلے میں 84.67 فیصد پولنگ

By

Published : Oct 4, 2020, 6:45 PM IST

راجستھان کی 36 پنچایت سمیتی کی ایک ہزار گرام پنچایتوں میں سرپنچ اور پنچ عہدوں کے لئے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 84.67 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

مہرا نے کہا کہ ریاست بھر کے رائے دہندگان نے پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اجمیر کی سرواڈ پنچایت سمیتی میں 86.82 فیصد رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ الور کی بانسور پنچایت سمیتی میں 83.33 ، عمرین میں 85.52 ، باراں منگول پنچایت سمیتی میں 84.33 ، باڈمیر کے چوہٹن میں 90.34 ، رامسر میں 92.75 ،بھرت پورمیں87.47, بھیلواڑہ کی آسند میں 85.46 ، مانڈل میں 84.32 ، بیکانیر پنچایت کمیٹی میں 87.34 فیصد ، چورو کے راج گڑھ میں 86.39 ، دوسہ پنچایت سمیتی کے بیجو پاڑا میں 82.69 ، سیکرائی میں 82.60 اور نانگل راجاوتان میں 82.78 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ دھول پور کے سیپؤ میں 86.52 ، سری گنگا نگر کے سورت گڑھ میں 90.77 اور گھڑسانا میں 87.28 فیصد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ جے پورکی بسی پنچایت سمیتی کی گرام پنچایتوں میں 82.31 فیصد ، مادھوراج پورہ میں 89.65 ، دودو میں 86.04 اور جوبنیر میں 85.32 فیصد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسی طرح ، جیسلمیر کے فتح گڑھ میں 91.62 فیصد ، جالور کی باگودا میں 78.62 ، جھنجھنو کی بھوانا پنچایت سمیتی کی گرام پنچایتوں میں 79.61 فیصد ، چڈاوا میں 79.88 ، جودھپور کے باپ میں 90.51 ، باپینی میں 88.94 اور بھوپال گڑھ میں 87.22 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ اسی طرح ، کرولی کی ٹوڈا بھیم میں 80.78 ، ناگور کی میڑتا میں 85.40 ، ڈیڈوانا میں 80.81 ، پرتاپ گڑھ کی دھاریا آباد میں 87.16 ، دالوٹ میں 87.16 ، سیکر میں دانتا رام گڑھ میں 79.12 ، ادے پور کی کر آباد پنچایت سمیتی کی گرام پنچایتوں میں 77.10 اور جھلارا میں 80.74 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے جمہوری نظام میں اپنے یقین کا اظہار کیا۔

اس دوران 33 لاکھ 40 ہزار 227 ووٹرز میں سے 28 لاکھ 28 ہزار 16 ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ووٹرز نے پہلے مرحلے کی نسبت زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ ووٹ دیا۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلے میں 83.50 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details