ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر 15 اکٹوبر سے مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور شکشاکرمیوں کی جانب سے مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر جاری غیر معینہ دھرنا سترھویں روز سنیچر کو بھی جاری رہا۔
17وے روز بھی جاری غیرمعینہ دھرنے میں قرآن خوانی اور ہون کااہتمام سترھویں روز سنیچر کو دھرنے کی خاص بات یہ رہی کہ یہاں پر قرآن خوانی اور ہون کا اہتمام کیا گیا، قرآن خوانی میں مسلم مظاہرین نے شرکت کی جب کہ ہون میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے شرکت کی، اس طرح احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ہم لوگ جے پور کے شہید اسمارک پر 15 اکٹوبر سے غیرمعینہ دھرنا دے رہے ہیں لیکن ہم لوگوں کی جانب آپ توجہ نہیں دے رہے ہو، اس لئے روزانہ الگ الگ طرح سے ہم لوگ احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے مجبور ہیں۔
17وے روز بھی جاری غیرمعینہ دھرنے میں قرآن خوانی اور ہون کااہتمام 17وے روز بھی جاری غیرمعینہ دھرنے میں قرآن خوانی اور ہون کااہتمام مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ ہم لوگوں نے نوکری مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر غیر معینہ دھرنے کا آغاز کیا تھا جس کے بعد جب ہم لوگوں کے مطالبات پر کسی طرح سے کوئی توجہ نہیں دی گئی تو ہمارے ساتھیوں نے یہاں پر انشن کا اعلان کیا۔ جب بھی کسی طرح سے کوئی سنوانی نہیں ہوئی تو ہم لوگوں نے مہا پڑاؤ کا اعلان کردیا تھا۔
اس درمیان حکومت نے ہم لوگوں کو بات چیت کے لیے بھی بلایا لیکن ہمارا جو مطالبہ ہے اس مطالبے پر کسی طرح سے کوئی مفاہمت نہیں ہوسکی اس لئے ہم لوگ ہمارا جو احتجاجی مظاہرہ ہے وہ اسی طرح سے آگے بھی جاری رکھیں گے۔