کسانوں کی آواز مضبوط کرنے کے لیے این ایس یو آئی کارکنان کی سائیکل ریلی امر جوان جیوتی سے دہلی کے لئے روانہ ہوئی۔ ریاستی کانگریس صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے ہری جھنڈی دھاکر ریلی کو روانہ کیا۔ ریلی این ایس یوآئی کے قومی صدر نیرج کندن اور ریاستی صدر ابھیشیک چودھری کی قیادت میں دہلی روانہ ہوئی ہے۔ یہ ریلی دہلی کے راستے میں بہراڑ میں رکے گی اور اس کے بعد پھر دہلی کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ریلی چھ جنوری کو دہلی پہنچ کر کسان تحریک میں شامل ہوگی۔
اس موقع پر مسٹر ڈوٹاسرا نے کہا کہ آج چالیس روز سے کسان تحریک کررہے ہیں لیکن مرکزی حکومت ان کی بات نہیں سن رہی ہے۔ اس دوران چالیس سے زائد کسان خودکشی کرچکے ہیں۔