اردو

urdu

ETV Bharat / city

Night Curfew in Rajasthan: راجستھان میں نائیٹ کرفیو نافذ - راجستھان حکومت کی جانب سے نئی کورونا گائیڈ لائن

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر راجستھان حکومت نے کورونا گائیڈ لائین جاری کی ہے Corona Guide Line in Rajasthan، جس کے تحت رات کو گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک ریاست میں نائیٹ کرفیو Night Curfew in Rajasthan نافذ رہے گا۔

مسلم علاقے میں کورونا وائرس کا خوف

By

Published : Jan 6, 2022, 10:18 AM IST

ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے Corona Virus In Rajasthan۔ جنوری ماہ میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں کورونا کے قہر سے متاثرہ مریض سامنے آ رہے ہیں۔ ریاست راجستھان میں رات کو گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک نائیٹ کرفیو Night Curfew نافذ رہے گا۔

راجستھان میں نائیٹ کرفیو نافذ
کورونا کے معاملوں میں ہو رہے اضافے کو لے کر راجستھان حکومت کی جانب سے نئی گائیڈ لائن Corona Guide Line جاری کر دی گئی ہے۔ اس گائیڈلائن کے مطابق راجستھان کے جے پور اور جودھپور کے پہلی سے آٹھویں درجہ تک کہ اسکول 17 جنوری تک بند کر دیے گئے ہیں۔

وہیں سرکاری دفتروں میں روزانہ 50 فیصد ہی ملازمین کام کریں گے۔ باقی تمام ملازمین اپنے گھروں سے ہی کام کریں گے۔ وہی تمام لوگوں کی ویکسین کو ضروری بتایا گیا ہے۔

شادی میں مہمانوں کی تعداد سو مقرر کی گئی ہے، کسی کے انتقال پر آخری رسومات کو مکمل کرنے کے لئے لوگوں کی تعداد بیس ہی مقرر کی گئی ہے۔

سیاسی، ثقافتی سمیت دیگر پروگراموں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ماسک Mask نہی لگانے پر پولیس کی جانب سے بڑی کارروائی کو عمل میں لایا جائے گا، وہی بازاروں میں سماجی دوری Social Distance کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت بھی راجستھان حکومت کی جانب سے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details