اردو

urdu

ETV Bharat / city

حج کمیٹی آف انڈیا کی کارکردگی پر ویلفئیر سوسائٹی کو اعتراض - عازمین حج 2020

ریاست راجستھان کی ویلفیئر سوسائٹی نے مرکزی حج کمیٹی کی کارکردگی پر اعتراض کرتے ہوئے روپے وصول نے کا الزام عائد کیا ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی کارکردگی پر ویلفئیر سوسائٹی کو اعتراض

By

Published : Nov 13, 2019, 10:06 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے راجستھان ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی نظام الدین نے کہا ہے کہ' حج کمیٹی اس وقت تک عازمین حج کے لیے درخواست کی تاریخ میں توسیع کرتی رہتی ہیں جب تک مرکزی حج کمیٹی فارم کی شکل میں کروڑوں روپے (10 سے 12 ) کروڑ روپے وصول نہیں کرلیتی، وہ تاریخ میں توسیع کرتی رہتی ہے جو غلط ہے'۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی کارکردگی پر ویلفئیر سوسائٹی کو اعتراض

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' حج کمیٹی آف انڈیا کو چاہیے کہ درخواست کم ہونے کی صورت میں ایک بار 10 سے 15 دنوں کے لیے تاریخ میں توسیع کی جائے، باربار تاریخ میں توسیع درست نہیں۔'

خیال رہے کہ عازمین حج کی درخواست کے لیے 10 نومبر آخری تاریخ تھی جسے بڑھا کر 29 دسمبر کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details