اردو

urdu

ETV Bharat / city

رہنما ہدایات کے مطابق مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر راجستھان کی مساجد میں حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مصلیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

muslims following covid rules during offer namaz
muslims following covid rules during offer namaz

By

Published : Apr 23, 2021, 4:45 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان مسلمانوں نے رمضان کے دوسرے جمعے کی نماز حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ادا کی۔ مسجدوں میں اتنے ہی لوگ نماز کے لیے پہنچے جنتے کی اجازت تھی۔ سماجی دوری اور مکمل احتیاط کے ساتھ راجستھان کی مساجد میں مصلیوں نے نماز جمعہ ادا کی، نماز جمعہ کے بعد بار گاہ الہی سے وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ویڈیو

جئے پور کے کربلا کی درگاہ میں واقع بڑی مسجد کے حاجی افضل نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جو لوگ مساجد میں نماز ادا کرنے کے لیے پہنچے، ان تمام لوگوں کو یہ ہدایت دی گئی کہ حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق سبھی لوگ ماسک لگائیں اور سماجی دوری کے ساتھ ہی نماز ادا کریں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہم لوگ اپنی عبادت کے دوران بھی کوئی لاپروائی نہیں کریں گے اور کوئی ایسا نہیں کریں گے جو قانون کے خلاف ہو۔'

واضح رہے کہ راجستھان میں مذہبی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے لیا گیا ہے لیکن رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے مد نظر مساجد میں چند لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details