ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈوگی روڈ علاقے میں واقع درگاہ میں قبرستان کی جگہ پر راجستھان حکومت کی جانب سے 794 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کروائے جا رہے اقلیتی بائز ہاسٹل کی مخالفت کی جارہی ہے۔
گذشتہ اتوار کے روز راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے اس ہوسٹل کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا گیا تھا۔ افتتاح کے ساتھ ہی مسلم تنظیمیں اس ہوسٹل کی مخالفت میں اتر آئیں۔
مزید پڑھین:جے پور: 20.15 کروڑ کی لاگت سے اقلیتی ہاسٹل تعمیر کرنے کا اعلان
راجستھان مسلم فورم کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے قبرستان کی زمین پر اقلیتی ہوسٹل کی تعمیر کروائی جا رہی ہے وہ غلط بات ہے۔ ہم لوگ قبرستان کی زمین پر کسی طرح سے کوئی بھی ہوسٹل کا تعمیری کام نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے راجستھان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرف توجہ دے اور یہاں پر ہوسٹل کے تعمیراتی کام نہ کروائے۔ دوسری زمین دے اور اس کے بعد اقلیتی ہوسٹل کا تعمیری کام کروایا جائے۔ اگر ہمارے مطالبے کی جانب راجستھان حکومت توجہ نہیں دیتی ہے تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔