اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہائی ولٹیج بجلی کے تار گرنے سے 24 گائیں ہلاک

ضلع جھلوار کے ٹانڈی گاؤں میں گزشتہ شب ہائی ولٹیج کا برقی تار گرنے سے 24 سے زیادہ گائیں مر گئیں، گائیوں کے مالکان محکمہ بجلی سے معاوضے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

By

Published : Aug 31, 2020, 4:17 PM IST

more than 24 cows were died in jhalawar
ہائی ولٹیج برقی تارگرنے سے 24 گائیں ہلاک

ریاست راجستھان، ضلع جھلوار کے ٹانڈی گاؤں میں ہائی ولٹیج برقی تار ٹوٹ کر گائے کے اوپر گرنے سے 24 سے زیادہ گائیں فوت ہوگئیں۔

ہائی ولٹیج برقی تارگرنے سے 24 گائیں ہلاک

گزشتہ شب گائیں گاؤں کے ایک کھنڈرات میں بیٹھی ہوئی تھیں اور اس وقت ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے تمام گائیوں کے جسم گیلے تھے، اچانک ہائی ولٹیج کا برقی تار ٹوٹ گیا اور وہ وہاں پر بیٹی ہوئی گائیوں کے اوپر گر پر گیا، جس کی وجہ سے 24 سے زائد گائیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ ان میں سے دو گائیں شدید زخمی ہوگئیں، جن کا علاج جاری ہے۔

ٹانڈی گاؤں کے رہائشی نائب سرپنچ بلونت سنگھ بھیل نے بتایا کہ گائے کی موت خطرناک انداز میں ہوئی ہے، بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کے گرنے کے باعث گائیوں کو رات بھر تڑپتی رہی ہے۔یہ حادثہ رات 12 بجے کے قریب پیش آیا، جیسے ہی لوگوں تک اس حادثے کی اطلاع پہنچی علاقے کے افراد موقع پر پہنچ کر حادثے کی اطلاع ویٹرنری اسپتال کو دی۔

نائب سرپنچ بلونت سنگھ نے بتایا کہ دودھاری گائیوں کی موت سے جانوروں کے مالکان کو صدمہ پہنچا ہے اور ان گائیوں کے مالکان معاوضے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ محکمہ بجلی کی عدم توجہی کی وجہ سے اس علاقے میں درجنوں گائیں ہلاک ہو رہی ہیں۔

کچھ دن پہلے ہی محکمہ بجلی کی غفلت کی وجہ سے رواسیا گاؤں میں 40 گائیں ہلاک ہوگئیں تھیں اس کے باوجود بھی انتظامیہ اس بارے میں کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے۔دوسری جانب محکمہ بجلی کی غفلت کے پیش نظر اس بارے میں مختلف مذہبی تنظیموں میں سخت برہمی پائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details