نسشت میں شامل مہمانوں نے تصوف اور صوفیا اکرام کی زندگی سے متعلق باتیں بتائیں۔ ساتھ ہی امن، خوشحالی اور ملک کی ترقی کی دعائیں کیں۔
'خواجہ صاحب نے ہمیشہ انسانیت کا پیغام دیا' پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ اس کے بعد نعتیہ پروگرام و دیگر پروگرامز ہوئے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی کشمیر سے آئے کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے نائب صدر مفتی ولی محمد رضوی تھے۔
مزید پڑھیں:'اقتدار کے لئے بی جے پی کسی بھی حد تک جاسکتی ہے'
مفتی ولی محمد رضوی نے کہا کہ' خواجہ صاحب نے اپنی زندگی میں انسانیت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'انسان اگر انسانیت کا کام کرتا ہے تو اس کی ہر جانب عزت ہوتی ہے۔ خواجہ صاحب ہر برادری اور طبقہ کے لوگوں سے محبت کیا کرتے تھے اور اس کا بین ثبوت اجمیر کی درگاہ ہے، جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں ہر ذات و مذہب اور برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عقیدتمند اس مقدس مقام پر آتے ہیں۔
وہیں، پروگرام کے اخیر میں صلاۃ وسلام پڑھا گیا اور فاتحہ خوانی ہوئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مقامی افراد موجود رہے۔