راجستھان میں مذہبی رہنما عیدالاضحیٰ کے متعلق مسلمانوں سے گزارش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ عید کے موقع پر حکومتی ایڈوائزری کا مکمل طور پر خیال رکھیں ایسے میں اب راجستھان حکومت بھی اس پورے معاملے کے متعلق اپیل جاری کر رہی ہے۔
راجستھان میں اقلیتی وزیر کی مسلمانوں سے اپیل - مسلمانوں سے عیدالاضحیٰ کے مقع پر
راجستھان میں مذہبی رہنما اور اقلیتی وزیر نے مسلمانوں سے عیدالاضحیٰ کے مقع پر حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
Minority minister
انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی نماز اپنے گھروں پر لوگ ادا کریں اور خاص طور سے سماجی فاصلہ کا خیال رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو مسلسل سینٹائز بھی کریں۔ صالح محمد کا کہنا ہے کی عید الاضحیٰ کے موقع پر عالمی وبا کورونا کے خاتمے کے لیے خاص دعا بھی کی جائے۔
انہوں نے اپنی اپیل میں کہا کہ مجھے پوری امید ہے کی اس مرتبہ بھی مسلمان حکومت کی ایڈوائزری کا خیال رکھیں گے اور صفائی کا خیال رکھتے ہوئے عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کا تہوار 1 اگست سنیچر کے روز منایا جائے گا۔