راجستھان پولیس کی جانب سے بھلے ہی یہ کہا جارہا ہو کہ وہ ایمانداری سے کام کرتی ہے اور اس کا رویہ سبھی لوگوں کو ایک نگاہ سے دیکھنے کا ہے لیکن راجستھان پولیس کا موجودہ وقت میں یہ کہنا غلط ثابت ہو رہا ہے کیونکہ راجستھان پولیس پر راجستھان حکومت کے رکن اسمبلی رفیق خان نے بڑے سوالیہ نشان کھڑے کیے ہیں۔
راجستھان پولیس پر رکن اسمبلی کی نکتہ چینی رکن اسمبلی رفیق خان کا کہنا ہے کہ 'راجستھان پولیس صحیح طرح سے کام نہیں کررہی ہے۔ اس لیے میں راجستھان پولیس کی شکایت ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے بھی کروں گا'۔
رکن اسمبلی رفیق خان نے پولیس پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے کیے انہوں نے کہا کہ 'راجستھان پولیس ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتی تو میں ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑا رہتا لیکن اگر راجستھان پولیس ہی غلط کام کرے گی اور مجرموں کو نہیں پکڑے گی تو کیا اس کا ساتھ دینا مناسب ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کانگریسی کارکنان کی گرفتاری کے بعد رفیق خان کی جانب سے دارالحکومت جے پور کے ٹرانسپورٹ نگر پولیس تھانے میں ان کارکنان کو رہا کرنے کے مطالبات کے پیش نظر گھیراؤ کیا گیا جس کے بعد رفیق خان نے پولیس کے کام کاج پر سوال اٹھائے تھے۔
ایسے میں بڑا سوال یہ اٹھتا ہے کہ جب خود راجستھان حکومت کے نمائندے راجستھان پولیس کے کام کاج پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں تو عوام کی پولیس تھانوں میں کیا حالت ہوتی ہوگی۔