اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: نجی چینل کے صحافی پر کاروائی کے لیے کمشنر سے ملاقات

ریاست راجستھان میں ایک نجی نیوز چینل کے صحافی کے خلاف جلد از جلد کاروائی کے مطالبہ کو لے کر جمعرات کے روز مسلم تنظیموں کے عہدیداران نے جے پور کمشنر سے ملاقات کی۔

اینکر پر کاروائی کے لیے کمشنر سے ملاقات
اینکر پر کاروائی کے لیے کمشنر سے ملاقات

By

Published : Jun 18, 2020, 9:13 PM IST

راجستان مسلم پریشد تنظیم کے ریاستی صدر یونس چوپدار کا کہنا ہے کہ آج راجستھان مسلم پریشد تنظیم اور نوجوان کانگریس کی جانب سے جے پور پولیس کمشنر کو ایک میمرنڈم سونپا گیا ہے۔

اینکر پر کاروائی کے لیے کمشنر سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ایک نجی ٹی وی اینکر جس نے خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں گستاخی کی ہے اس پر جلد سے جلد کاروائی کی جائے۔ ورنہ لاک ڈاؤن کے درمیان اگر قانونی انتظام خراب ہوتے ہیں تو اس کی ذمہ داری پولیس کی ہوگی۔ اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ کسی طرح سے ماحول خراب ہو۔

اسی معاملے میں ایڈووکیٹ افضل نے کہا کہ ٹی وی اینکر کی جانب سے ایک ویڈیو وائرل کیا گیا ہے جس سے صاف طور پر پتہ چلتا ہے کہ ٹی وی اینکر نے معافی نہیں مانگی ہے بلکہ اپنی غلطی کو چھپایا ہے۔ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انہوں نے جس طرح سے خواجہ صاحب کی شان میں گستاخی کی ہے وہ جلد سے جلد معافی مانگے ورنہ ان کے خلاف جلد سے جلد کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details