ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں وزیر تعلیم گویند سنگھ ڈوٹاسرا کی جانب سے اردو سے متعلق ایک اہم اجلاس 2 دسمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم گویند سنگھ ڈوٹاسرا نے یہ ہدایت گزشتہ شب کو ڈانڈی یاترا نکال رہے ہیں شمشیر خان سے ملاقات کرنے کے بعد میں جاری کیا ہے۔
راجستھان میں اردو سے متعلق دو دسمبر کو اہم اجلاس طلب شمشیر خان نے اردو کے متعلق راجستھان میں پیش آرہی پریشانیاں اور دشواریوں کو ریاستی وزیر کے سامنے رکھا، جس کے بعد وزیر تعلیم کی جانب سے شمشیر خان کو یہ یقین دلایا گیا کہ آپ کی جو بھی پریشانی ہے اس کے مد نظر میری قیادت میں 2 دسمبر کو اہم میٹنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ پہلے یہ ملاقات دارالحکومت جے پور میں واقع وزیر تعلیم کی رہائش گاہ پر ہونی تھی لیکن وزیر تعلیم کے جے پور میں نہ ہونے کے سبب یہ ملاقات راجستھان کے سکر ضلع میں ہوئی، اس میٹنگ میں گویند سنگھ ڈوٹاسرا، ڈانڈی یاترا کے سربراہ شمشیر خان، راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی اور مسلم تنظیموں کے ذمہ داران موجود رہے۔
مزید پڑھیں: اردو کے تحفظ کے لیے ڈانڈی مارچ نکالنے والے شمشیر خان سے خاص بات چیت