جے پور میں احساس سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادی کے لیے مسلمانوں کے تمام مسالک کے ماننے والے خواہشمند حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک 10 تا 15 جوڑوں نے نکاح کے لیے رجسٹر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اجتماعی طور پر شادیاں کرانے کا مقصد امیر اور غریب کے درمیان کے فاصلہ کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم سماج میں ایسی کافی لڑکیاں ہیں جن کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے یا پھر رقم نہ ہونے کی وجہ سے شادی نہیں ہورہی ہے۔