اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان: ماسک تقسیم پروگرام - آگرہ گیٹ

پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور راشٹردیپ سنگھ نے ضلع انتظامیہ کے زیر انتظام 'عوامی تحریک بیداری مہم' کے تحت ماسک تقسیمی رسم کا آغاز کیا۔

no mask no entry
راجستھان: ماسک تقسیم پروگرام

By

Published : Oct 15, 2020, 7:46 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر شریف کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کنور راشٹردیپ سنگھ نے کہا کہ' کورونا وائرس سے بچانے کے لئے عوامی تحریک میں سماجی تنظیموں کو اہم کردار ادا کرنا چاہئے'۔

راجستھان: ماسک تقسیم پروگرام

پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور راشٹردیپ سنگھ نے ضلع انتظامیہ کے زیر انتظام عوامی تحریک بیداری مہم کے تحت آگرہ گیٹ پر گاندھی جیون درشن سمیتی جواہر فاؤنڈیشن اور پروانچل جن چیتنا سمیتی کے نمائندوں کے ساتھ ماسک تقسیمی رسم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ' مرکز اور راجستھان حکومت کے ذریعے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کیا جائے، تاکہ کورونا وائرس کو روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

' اے پی جے عبدالکلام کی زندگی سے سیکھنے کی ضرورت ہے'


انہوں نے کہا کہ' کورونا وائرس میں احتیاط برتنا ہی اس کا سب سے بڑا علاج ہے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے پروٹوکول آفیسر آلوک جین نے کہا کہ' انفیکشن کا سلسلہ توڑے بغیر اس سے محفوظ نہیں رہا جا سکتا اس لیے ماسک لگانا ہی بے حد ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details